نیشنل ہائی ویزاینڈموٹرویزپولیس بیٹ خانیوال میں ڈی آئی جی صاحب سنٹرل زون اور ایس پی /سیکٹر کمانڈر سنٹرل 2-،ملتان ندیم اشرف وڑائچ کی ہدایت پرراؤ محمد اقبال ڈی ایس پی /چیف پٹرول آفیسرخانیوال کی زیر نگرانی ایڈمن آفیسر/ انسپکٹر محمد یونس نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ خانیوال میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے روڈ سیفٹی لیکچر کا اہتمام کیا۔جس میں پرنسپل ذولفقار علی صاحب، عبدالروف بھٹی صاحب چیف انسٹرکٹر مرزا آصف رضا اکاؤنٹس آفیسر و دیگر اساتذہ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تمام شرکاء کو روڈ سیفٹی کی اہمیت اور ٹریفک قوانین بارے مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔
مزید بتا یا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی اور اس سلسلہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی۔تمام شرکاء نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس کوشش کو انتہائی پزیرائی دی گئی۔